(یو این آئی) سپریم کورٹ نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر اور سابق ممبر پارلیمنٹ محمد شہاب الدین کو سخت جھٹکا دیتے ہوئے پٹنہ ہائی کورٹ سے ملنے والی اس کی ضمانت آج رد کردی اور اسے فوراً حراست میں لے کر جیل بھیجنے کا بہار حکومت کو حکم دیا۔
بعدازاں شہاب الدین نے
پولیس کو چمکہ دے کر بہار میں سیوان کی عدالت میں خودسپردگی کردی۔
جسٹس پناکی چندر گھوش اور جسٹس امیتابھ رائےکی بنچ نے اپنے مختصر حکم میں کہا کہ معاملےمیں تمام باتوں پر غور کرنے کے بعد وہ شہاب الدین کو ضمانت پر رہا کرنے سے متعلق پٹنہ ہائی کورٹ کے حکم کو رد کرتی ہے۔